سائیکل،مویشی چوریوں میں اضافہ

سائیکل چوری کی وارداتوں میں اقبال ٹاؤن ڈویڑن 102 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا
 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں سائیکل اور مویشی چور گروہ بھی کسی سے پیچھے نہ رہے، رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران مختلف تھانوں میں سائیکل چوری کے 443 ، جبکہ مویشی چوری کے 991 مقدمات درج ہوئے ذرائع پولیس ریکارڈ کے مطابق سائیکل چوری کی وارداتوں میں اقبال ٹاؤن ڈویڑن 102 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویڑن سائیکل چوری کی 96 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر ، جبکہ ماڈل ٹاؤن اور صدر ڈویڑن سائیکل چوری کے 76، 76 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ اس کے علاوہ سول لائنز ڈویڑن میں 54، سٹی ڈویڑن میں سائیکل چوری کی 39 وارداتیں رپورٹ ہوئیں پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ مویشی چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویڑن 320 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویڑن مویشی چوری کی 272 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر، ماڈل ٹاؤن ڈویڑن مویشی چوری کے 209 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ اقبال ٹاؤن ڈویڑن سے 82، سول لائنز ڈویڑن سے 57 مویشی چور لے اڑے، سٹی ڈویڑن میں 10 ماہ کے دوران مویشی چوری کے 51 مقدمات درج ہوئے۔