3 مبینہ مقابلے،2ڈاکو ہلاک

 پاکپتن میں پولیس کے تعاقب پرایک ڈاکو نہر میں گر کر ڈوب گیا،لاش برآمدصادق آباد میں ایک ڈاکو مارا گیا 
پاکپتن،صادق آباد(خصوصی رپورٹ)پنجا ب میں پولیس کے 3 مبینہ مقابلے،2ڈاکو ہلاک ، ایک کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں سی سی ڈی نے دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سی سی ڈی نے تعاقب شروع کردیا ، اس دوران ایک ڈاکو پاکپتن کینال میں گر کر ڈوب گیا،اطلاع پر ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعدنہر سے ڈاکو کی لاش نکال کر ہسپتال منتقل کردی۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت رمضان کھیتران کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔دوسرے مقابلے میں گا ئوں 26 ایس پی میں سی سی ڈی کے ساتھ دوموٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں کاشدید فائرنگ کا تبادلہ ہوگیاجس میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر لیا گیاجبکہ ایک فرار ہوگیا ،زخمی ڈاکو مختیار مکھی کوٹ دیوان کا رہائشی نکلا۔ ادھر تحصیل صادق آباد کے علاقے احمد پور لمہ میں فاضل واہ نہر کے قریب پولیس سے مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے ۔ڈی پی او کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔