مقابلے ،2ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

کاہنہ میں زیرحراست ملزم چھڑانے کیلئے اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کرڈالی گوجرانوالہ میں ناکے پر ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا 
لاہور،گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)لاہور اورگوجرانوالہ میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں ایک ڈاکو اور ایک زیرحراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارے گئے۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق سی سی ڈی اہلکار زیرحراست ملزم کو لاہورکے تھانہ کاہنہ کی حدود میں نشاندہی کیلئے لے کر جا رہے تھے کہ راستے میں اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کیلئے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر زیرحراست ملزم مارا گیا جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔تھانہ کینٹ گوجرانوالہ کے علاقہ تلونڈی کجھور والی میں سی سی ڈی ٹیم نے ناکہ پردو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا،جنہوں نے فائرنگ کردی ،اس دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔تھانہ جناح روڈ کے علاقہ سیالکوٹ بائی پاس کے قریب سی سی ڈی ٹیم نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکاتو انہوں نے فرارہونے کی کوشش کی اس دوران تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل ڈیوائیڈر لائن سے ٹکرانے کے باعث ایک ملزم زخمی ہوگیا ،جسے پکڑ لیاگیا جبکہ اس کا ساتھی فرارہوگیا۔