نان سٹاپ مقابلے،2ڈاکو ہلاک

ناکہ پر روکا گیا تو مشکوک افراد نے موٹرسائیکل بھگا دی دی ، تعاقب پر گر گئے ، فائرنگ کردی طاہر کانا مارا گیا 
 تھانہ کاہنہ کی حدود میں اشتہاری کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا ملزموں نے گولی چلادی ، ملزم عدیل دم توڑ گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے 2 مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے ترجمان سی سی ڈی کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اقبال ٹاؤن اے وی ایل ایس نیڈکیت اور وہیکل سنیچنگر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ملزم طاہر عرف کانا ہلاک ہوگیا۔ ملزم پولیس کو ڈکیتی اور وہیکل سنیچنگ سمیت بہت سے سنگین جرائم میں مطلوب تھا سی سی ڈی ٹیم نے تھانہ سبزہ زار کی حدود میں برائے چیکنگ مسروقہ وہیکلز اورگرفتاری اشتہاری مجرمان ناکہ بندی کی تھی پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل سوار دوکس کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیاپولیس کے روکنے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کا تعاقب کیا گیا۔کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل گرنے پر ایک ٍفرد زخمی ہوگیا جبکہ دوسرے ساتھی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی بعد از جامعہ تلاشی اور پڑتال سی آر او ریکارڈ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت طاہر عرف کانا کے نام سے ہوئی ہلاک ہونے والا ملزم طاہر کانا لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھاہلاک ملزم کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیادوسرا پولیس مقابلہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کاہنہ نے خطرناک اشتہاری اور ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری محمد عدیل ہلاک ہو گیاملزم پولیس کو پولیس مقابلہ،ڈکیتی سمیت بہت سے سنگین جرائم میں مطلوب تھاسی سی ڈی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ کاہنہ کی حدود میں اشتہاری کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماراپولیس پارٹی کے پہنچنے پر ملزم محمد عدیل اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی پولیس مقابلے کے دوران شدید زخمی ملزم محمدعدیل کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ملزم راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ملزم کچھ عرصہ قبل فیصل آباد کے علاقہ ستیانہ میں پولیس مقابلہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ ملزم اور اسکے ساتھی گھروں میں داخل ہو کر معصوم بچوں اور گھر کی خواتین الگ کمروں میں یرغمال بنا لیتے تھیہلاک ملزم محمدعدیل لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں اشتہاری اور ریکارڈ یافتہ تھاہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے سی سی ڈی نے دو علاقوں میں دیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردی پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دیں۔