اے آئی سمٹ کے موقع پر ہال میں موجود لوگوں نے نعرے لگائے‘باہر موجود افراد کا بھی احتجاج
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں جاری اے آئی امپیکٹ سمٹ کے موقع پر کچھ افراد نے بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی معاملات پر فریم ورک معاہدے کے خلاف احتجاج کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اے آئی سمٹ کے ایک ہال میں لوگوں نے نعرے بازی کی آوازیں سنیں۔جب لوگوں نے باہر جاکر دیکھا تو بنیان پہنے کچھ افراد کا گروپ وہاں موجود تھا۔یوتھ کانگریس سے تعلق رکھنے والے یہ افراد نعرے بازی کر رہے تھے اور شرٹس کو ہاتھوں میں تھامے ہوئے تھے۔مظاہرین حکومت کی جانب سے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے پر اتفاق کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔