واشنگٹن (آ ئی این پی )امریکا نے یورپی یونین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کر کے بالواسطہ طور پر روس یوکرین جنگ کو فنڈ کر رہا ہے۔امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ یورپ براہِ راست روس سے توانائی کی خریداری کم کرچکا ہے لیکن بھارت میں ریفائن ہونے والی روسی تیل کی مصنوعات خرید کر اب بھی ماسکو کو فائدہ پہنچا رہا ہے