سانس لینا ہمیں مار رہا ،ہمارا حق صاف ہوا،مظاہرین:اپوزیشن کی حکومت پر تنقید
نئی دہلی(خصوصی رپورٹ)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے خلاف احتجاج پر درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے نئی دہلی میں واقع مشہور انڈیا گیٹ یادگار پر احتجاج کے دوران درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو ہر سال لپیٹ میں لینے والی زہریلی ہوا پر قابو پانے کے لیے کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔مظاہرین میں شامل ایک نقاب پوش خاتون نیہا نے کہاہمیں صرف ایک ہی مسئلہ ہے، اور وہ ہے صاف ہوا کا۔کچھ لوگ بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھاسانس لینا ہمیں مار رہا ہے، جبکہ دیگر نعرے لگا رہے تھے،ہمارا حق، صاف ہوا،دوسری جانب اپوزیشن رہنماؤں نے مظاہرین کیخلاف حکومتی اقدام پر تنقید کی ہے۔کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے ایکس پر لکھاصاف ہوا کا حق ایک بنیادی انسانی حق ہے۔ پرامن احتجاج کا حق ہمارے آئین میں شامل ہے۔ تو پھر شہریوں سے مجرموں کی طرح کیوں برتا ؤ کیا گیا۔