یورپی ممالک بھارت سے معاہدہ کر کے اپنے خلاف جنگ کی فنڈنگ کر رہے ہیں: امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسینٹ
واشنگٹن (آ ئی این پی )بھارت اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی اور دفاعی معاہدے پر امریکہ ناراض ہوگیا، امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے یورپی ممالک بھارت سے معاہدہ کر کے اپنے خلاف جنگ کی فنڈنگ کر رہے ہیں۔امریکہ نے یوکرین جنگ ختم کرانے کے لیے روس سے تیل لینے والے بھارت پر ٹیرف لگائے، اب یورپ اسی بھارت سے معاہدے کر رہا ہے، یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیئر لین نے بھارت ای یو معاہدے کو مدر آف آل ڈیلز قرار دیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق یورپی ممالک سات سال کے عرصے میں موٹر گاڑیوں، اسٹیل اور زراعت کے سوا تمام بھارتی مصنوعات پر ٹیرف صفر کر دیں گے۔ جواب میں بھارت تقریبا تمام یورپی اشیا پر ٹیرف ختم یا انتہائی کم کر دے گا۔