بنگلہ دیش نے بھارتی ایئر لائن کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

بھارتی کم لاگت ایئرلائن سپائس جیٹ کو اس کی غیر ادا شدہ اوور فلائٹ فیس کی وجہ سے  فضائی حدود استعمال کرنے سے روکا گیا
ڈھاکہ(آئی این پی )بنگلہ دیش نے بھارتی سپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، بنگلہ دیش نے بھارتی کم لاگت ایئرلائن اسپائس جیٹ کو اس کی غیر ادا شدہ اوور فلائٹ فیس کی وجہ سے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت معطل کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے بی ) نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب ایئرلائن سے واجب الادا فیس وصول نہ ہو سکی۔