بنگلہ دیش کے فوجی وفد کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ‘ایئر چیف سے ملاقات‘جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی تیاری میں دلچسپی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  بنگلہ دیش کے مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر  لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن  کی قیادت میں دفاعی وفد کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد ہوئی،  وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی‘ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے جدید ترین فوجی ہارڈویئر، خاص طور پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی تیاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری، تعاون اور مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے پختہ عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔