بیمان ایئر لائن کی پرواز ڈھاکہ سے کراچی پہنچے گی، ابتدائی طور پر یہ ڈھاکہ اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی
پروازوں میں نشستوں کی بکنگ شروع‘ بکنگ کھلتے ہی ابتدائی پروازوں کی تمام نشستیں چند گھنٹوں میں بک ہو گئیں:ٹریول ایجنٹ
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، بنگلادیشی ایئر لائن نے کراچی کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ڈھاکا سے ذرائع کے مطابق کئی سال بعد بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کی پہلی پرواز 29 جنوری کو ڈھاکہ سے کراچی پہنچے گی۔ ابتدائی طور پر یہ ڈھاکہ اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائے گی۔ ذرائع کے مطابق ڈھاکہ سے کراچی کی پروازوں پر نشستوں کی بکنگ شروع کردی گئی ہے۔ ٹریول ایجنٹ کے مطابق بکنگ کھلتے ہی ابتدائی پروازوں کی تمام نشستیں چند گھنٹوں میں بک ہو گئیں۔ ٹریول ایجنٹ کے مطابق پاکستان بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی پر دونوں ملکوں کے عوام پرجوش ہیں۔