ایران کو بری طرح نقصان پہنچایا، مزید کارروائی کرسکتے ہیں:ٹرمپ

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مزید امریکی حملوں کی دھمکی دے دی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے  وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ایران کے خلاف جنگ کا آغاز سابق امریکی صدور کو بہت پہلے کر دینا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے اور وہ مزید کارروائی بھی کر سکتا ہے۔امریکی صدر نے ایک بار پھر اس موقف کا اعادہ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی کی سیاسی قیمت سے میں ابتدا ہی سے آگاہ تھا لیکن میرے نزدیک تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ضروری ہے