چائلڈ لیبر میں اضافہ کی بنیادی وجہ استحصالی و غیر منصفانہ معاشی و انتظامی نظام ہے: علامہ ساجد نقوی

راولپنڈی /اسلام آباد(آئی این پی )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی  نے کہا  ہے   معاشرتی برائیوں بچوں سے مشقت بڑی برائیوں میں شامل ہے، افسوس استحصالی معاشی نظام اور غیر مساوی وسائل کے باعث نان شبینہ سے محروم افراد میں اضافے کے  ساتھ دنیا میں چائلڈ لیبرمیں بھی اضافہ ہوتا جارہاہے، اسلام کا حسن ہے کہ اس نے مرد و زن، بزرگ شہریوں کے ساتھ بچوں کے حقوق پربھی زور دینے کے ساتھ لائحہ عمل دیا ہے اسکی روشنی میں مستقبل کے معماروں کیلئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ تربیت و تعلیم اور روشن مستقبل کیلئے اقدامات اٹھانا ہونگے۔