غزہ میں فوری جنگ بندی بورڈ آف پیس کی ساکھ کا امتحان ہے:سردار مسعود

اسلام آباد(یواین پی) آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور امریکہ و اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے بغیر کسی بھی امن اقدام کی ساکھ مشکوک رہے گی۔ غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی تازہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلسل اسرائیلی حملوں اور غیر قانونی بستیوں کی توسیع کے باعث خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود تقریباً 600 فلسطینی، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، جاں بحق ہو چکے ہیں، جو امن کے دعوؤں کی نفی کرتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ بورڈ آف پیس کی کامیابی کے لیے جنگ بندی کی نگرانی کا شفاف، مؤثر اور قابلِ اعتماد نظام ناگزیر ہے