ترکیہ نے عالمی بورڈ آف پیس میں شمولیت کی منظوری دے دی

ڈیووس(  آن لائن )ترکیہ نے عالمی  ‘بورڈ آف پیس  میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ترک وزیر خارجہ حکان فدان  ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ڈیووس میں ہونے والے بورڈ آف پیس اجلاس میں ترکیہ کی نمائندگی کریں گے۔حکان فدان نے کہا کہ ترکیہ عالمی امن کے فروغ اور بین الاقوامی استحکام کے لیے  فعال سفارتی کردار ادا کرے گا ۔ ان کے بقول ڈیووس فورم میں امن و استحکام کے موضوعات پر اہم مشاورت متوقع ہے، جس میں ترکیہ اپنی رائے اور تجربات پیش کرے گا۔