ڈی پارک :ڈکیت گروپ گرفتار،اسلحہ،نقدی برآمد

بلاول اور عثمان شہریوں کی ریکی ، واردات کرکے فرار ہوجائے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے متحرک ڈکیت گروپ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گلبرگ چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے متحرک ڈکیت گروپ کے بلاول اور عثمان کو گرفتار کرلیاملزمان کو خفیہ اطلاع پر ڈی پارک سے حراست میں لیا گیا،ملزمان پارک میں آئے شہریوں کی ریکی کرتے گن پوائنٹ پر واردات کرکے فرار ہوجائے تھے ملزمان سے چھینی گئی 3 موٹر سائیکلیں،23 ہزار نقدی اور 2 پستول برآمد کرلئے گئے ملزمان بلاول اور عثمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ڈکیت، چور و سنیچر گینگ کیخلاف خصوصی کارروائیاں جاری ہیں۔