انمول پنکی کیس: تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کیلئے مہلت مل گئی

کراچی (آئی این پی) کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی و دیگر کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمات میں تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کے لیے مہلت دے دی۔ جمعرات کے روز  گارڈن تھانے کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے مقدمات کے چالان پیش کرنے کے لیے عدالت سے مہلت کی استدعا کی۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی۔