لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گڑھی شاہو پولیس نے دوران چیکنگ گڑھی شاہو پل کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شراب کی سپلائی ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق ملزم عثمان مسیح کو گرفتار کر لیا گیا، جو نامعلوم رکشے پر ریلوے اسٹیشن سے شراب لوڈ کرکے لا رہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے 40 لیٹر شراب پر مشتمل 2 گیلن برا?مد کر لیے گئے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے کیس انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ اس موقع پر ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بننے والے منشیات فروشوں اور شراب کے دھندے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔