چیمپئنز ٹرافی ؛ میچز کی سیکورٹی کے 4 حصار

 میلہ لاہور میں سجنے کو دو دن باقی ،لاہورپولیس نے سیکورٹی اداروں کے ساتھ قذافی سٹیڈیم میں فرضی مشقیں کیں
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ لاہور میں سجنے میں 2 دن باقی، چیمپئنز ٹرافی ؛ میچز کی سیکورٹی کے 4 حصار،سکیورٹی تیاریاں عروج پر ہیں۔ لاہورپولیس نے سکیورٹی اداروں کے ساتھ قذافی سٹیڈیم میں فرضی مشقیں کیں،آپریشن محفوظ انخلاء کے نام سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں کی گئیں۔ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب کی نگرانی میں ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ نے آپریشن محفوظ انخلامشقوں کولیڈکیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق فرضی مشق میں پولیس، آرمی، رینجر، ایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی، بم ڈسپوزل سکواڈ، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ریسکیو 1122 نے بھی مشقوں میں حصہ لیافرضی مشق میں حملے کی صورت میں فوری رسپانس کا عملی نمونہ پیش کیا گیا، فرضی مشق کی مدد سے سکیورٹی پلان کو عملی حالت میں چیک کیا گیا۔10ہزارافسران و جوان چیمپئنز ٹرافی سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے