بنکاک (آئی این پی ) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے لاکھوں دل جیت لیے ، جس میں تھائی لینڈ میں دو ہاتھیوں نے طوفانی بارش کے دوران کیئر ٹیکر کو اپنے حصار میں لے لیا۔ یہ ویڈیو تھائی لینڈ میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی معروف شخصیت لیک چائلرٹ نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔ وہ سیو ایلیفینٹ فانڈیشن کی بانی ہیں اور برسوں سے مظلوم و زخمی ہاتھیوں کی مدد کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں دو ہاتھی، چھابا اور تھونگ اے، طوفان کے دوران لیک چائلرٹ کے گرد کھڑے ہو کر انہیں بارش سے بچا رہے ہیں