میوہسپتال کی لفٹیں نہ چلنے پر خواجہ سلمان رفیق برہم

  علاج   کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ایم ایس کی بنیادی ذمہ داری  :صوبائی وزیر صحت
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے حالات کا جائزہ لینے اچانک میوہسپتال کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیرنے مختلف وارڈزکا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ انہوں نے آئی ڈیپارٹمنٹ کی لفٹیں نہ چلنے پر سخت برہمی کا اظہارکیا۔ صوبائی وزیر صحت نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو لفٹوں کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔خواجہ سلمان رفیق نے ایم ایس میو ہسپتال کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ناقابل استعمال سامان کی فوری نیلامی کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی  وزیر نے کہا ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ایم ایس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔میو ہسپتال میں معاملات درست کرکے مجھے عملدر آمد رپورٹ چاہئے۔ مریضوں کی جانب سے بتائے گئے مسائل کو فوری طور پر حل کیاجائے۔