لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت چلڈرن ہسپتال میں چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر نے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام و ری ہیبلی ٹیشن سنٹرز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا 1800 سے زائد بچوں کی کامیاب سرجریز ہو چکی ہیں۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت ایڈوائزری کمیٹی برائے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا اجلاس ہوا۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز اور متعلقہ افسروں نے بریفنگ دی