کوئٹہ، ہسپتال میں نوزائیدہ لڑکے کو لڑکی سے تبدیل کردیا گیا،صوبائی وزیر صحت کا نوٹس

کوئٹہ(آئی این پی ) کوئٹہ میں ایک ہسپتال میں نوزائیدہ لڑکے کو  لڑکی سے تبدیل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق  والد نے الزام لگایا کہ پانچ روز قبل بیٹا پیدا ہوا تھا جسے علاج کیلئے نرسری میں انکیوبیٹر میں رکھا گیا تھا۔بیٹے کی تبدیلی پر والد نے نرسری کی انتظامیہ کیخلاف درخواست دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نرسری کے  عملے کو  تھانے منتقل کردیا۔اس واقعے پر وزیر صحت نے بھی نوٹس لیا اور ہیلتھ کیئر کمیشن کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔