بجلی کے نرخوں میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ کمی کا حکومتی منصوبہ تیار

بجلی کے نرخوں میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ کمی کا حکومتی منصوبہ تیار

بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹیکسوں میں نرمی کا منصوبہ آئی ایم ایف کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد حکومتِ پاکستان نے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے تحت بنیادی ٹیرف میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ کمی کی جائے گی اور گردشی قرضے کے حجم کو کم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، اس منصوبے کے تحت قرضوں کی ادائیگی میں 1.3 کھرب روپے کی کمی سے پیدا ہونے والی مالی گنجائش کو استعمال کیا جائے گا تاکہ بجلی کے شعبے میں جاری مالی نقصانات کو کم کیا جا سکے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مالی گنجائش کا ایک بڑا حصہ، تقریباً ایک کھرب روپے، گردشی قرضے کے ذخائر کو ختم کرنے کے لیے مختص کیا جائے گا۔اس حوالے سے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 4 مارچ 2025 سے اسلام آباد کا دورہ کرے گا، جہاں 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے پہلے جائزے پر مذاکرات کیے جائیں گے۔