ویب ڈیسک: بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے، فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سی پی پی اے کی درخواست:
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت نیپرا کو قیمتوں میں کمی کی درخواست دی ہے۔نیپرا اتھارٹی آج اس درخواست پر سماعت کرے گی۔
ممکنہ ریلیف:
درخواست منظور ہونے پر صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ نہ صرف سرکاری ڈسکوز بلکہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی لاگو ہوگی۔
ریلیف کی تفصیلات:
اگست، ستمبر اور اکتوبر کے لیے فی یونٹ 1 روپے 75 پیسے کی کمی تجویز کی گئی ہے۔ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے صارفین کو فی یونٹ 2 روپے 10 پیسے تک کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
حتمی فیصلہ:
نیپرا اتھارٹی کی جانب سے درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا، جس سے صارفین کے ماہانہ بلوں میں واضح کمی متوقع ہے۔