پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں 700 ارب روپے کی کمی، بجلی 1.80 روپے فی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان

پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں 700 ارب روپے کی کمی، بجلی 1.80 روپے فی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: پاور سیکٹر میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، گردشی قرضہ 700 ارب روپے کم ہو کر 2300 ارب روپے سے 1600 ارب روپے پر آ گیا ہے۔

پاور ڈویژن حکام کی وضاحت
حکام کے مطابق گردشی قرضہ کم ہونے کی بڑی وجوہات:

بجلی نقصانات میں کمی
ڈسکوز (بجلی تقسیم کار کمپنیوں) کی وصولیوں میں بہتری
آئی پی پیز سے معاہدوں پر ہونے والی بچت
نیپرا کی سماعت اور ممکنہ ریلیف
نیپرا نے سال 25-2024 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق بجلی 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان ہے۔یہ ریلیف کے الیکٹرک صارفین پر بھی لاگو ہوگا۔
اگلا مرحلہ
نیپرا کی جانب سے اعدادوشمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد باضابطہ فیصلہ جاری کیا جائے گا۔