نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط

 مختلف اداروں سے مفاہمتی  سمجھوتوںکا عمل جاری ہے: قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر
 اسلام آباد (آئی این پی )نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط  کیے گئے، قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئے۔  رپورٹ کے مطابق معاہدوں کے مطابق نجی تعلیمی  و طبی اداروں کی طرف سے نیب ملازمین کو رعائیتی پیکجز پر سہولیات ہوں گی۔  سہیل ناصر نے کہا کہ چیئرمین نیب کے وژن کے تحت مختلف اداروں سے مفاہمتی  سمجھوں کا عمل جاری ہے، باہمی سمجھوتوں سے کارکردگی کا معیار مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹر محمد عمران بٹ اور معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او،  شعیب احمد خان، علی میڈیکل سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر بلال ارشد بٹ، قمر جہاں ڈائگنوسٹکس کے سی ای او زبیر ناصرکی طرف سے مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط کیے گئے