نیب اور ملائیشیا کے انسدادِ بدعنوانی کمیشن کے درمیان ایم اویو پر دستخط

اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) اور ملائیشیا کے انسدادِ بدعنوانی کمیشن (ایم اے سی سی) کے درمیان بدعنوانی کے تدارک اور اس کے روک تھام کے لیے تعاون کو فروغ دینے کی غرض سے ایک مفاہمت کی یادداشت،  (ایم اویو) پر دستخط کیے گئے۔مفاہمتی یاداشت کی دستاویز پر دستخط وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ملائشیا کے تین روزہ دورے کے دوران ایک تقریب میں دونوں ممالک کے وزرا اعظم کی موجودگی میں نیب کے ڈپٹی چیئرمین سہیل ناصر اور ملائیشین انسدادِ بدعنوانی کمیشن کے چیف کمشنر اعظم بن باکی نے کئے۔