نیب اور نائجیریا کے ادارے ای ایف سی سی کے درمیان کرپشن کے خلاف مفاہمتی یادداشت پر دستخط

دوحہ (آن لائن)نیب اور نائجیریا کے ادارے ای ایف سی سی کے درمیان کرپشن کے خلاف مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ''ریاستی فریقین کی 11ویں کانفرنس'' کے موقع پر نائجیریا کے ادارے ''اکنامک اینڈ فنانشل کرائمز کمیشن'' (EFCC) کے ساتھ ایک اہم مفاہمت کی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے۔ یہ اقدام کرپشن اور مالیاتی جرائم کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے