رحیم یارخان:تیز رفتار بس رکشہ پر چڑھ گئی‘6 مزدور جاں بحق‘ 11زخمی

مزدور موٹر سائیکل  رکشہ پر سوار ہوکرکماد کی فصل کی مزدوری کیلئے جا رہے تھے ‘ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس  نے کچل دیا

رحیم یارخان (آن لاین)تیز رفتار مسافربس نے  پھٹہ رکشہ پر سوار مزدورں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں چھ مزدور جاں بحق  11زخمی ہوگئے، زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان وتحصیل ہسپتال خان پور شفٹ کردیا گیا یہ المناک حادثہ جمعرات کی صبح قومی شاہراہ پر واقع ظاہر پیر کے قریب اڈہ ماچھی والا میں پیش آیا جہاں غازی پور کے رہائشی  مزدور  پھٹہ رکشہ پر سوار ہوکرکماد کی فصل کی مزدوری کے لیے جا رہے تھے  پیچھے سے  آنے والی تیز رفتار بس دھندھ کے دوران ان پر چڑھ گئی