2 خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ، 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں
رحیم یار خان (آئی این پی) رحیم یارخان کے علاقے لیاقت پور موضع نور والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے سے 5 افراد ڈوب گئے، 2 خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔لیاقت پور میں بند ٹوٹنے سے متاثرہ 16 دیہات سے 2 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔