دو اغوا کا رگرفتا ر، مغوی افراد کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے،ترجمان پنجاب پولیس
رحیم یارخان(آئی این پی )پنجاب پولیس نے رحیم یارخان میں کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ہندو شہری سمیت دومغوی بازیاب کرا لئے،دو اغوا کاروں کوبھی گرفتارکرلیا گیا۔پولیس نیرحیم یار خان کچہ کے علاقے میں بیکری مالک عثمان مقبول اورہند شہری بادشاہ جی کوبحفاظت بازیاب کرایا۔ڈاکوئوں نے مغوی شہریوں کوہاتھ پاں باندھ کررکھا ہوا تھا،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اغوا کار مغوی افراد کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے،پولیس نے کشمورسندھ کے سرحدی علاقے میں ڈاکوئوں کی موجودگی کی اطلاع پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔پولیس آپریشن کے نتیجے میں اغواکار مغوی افراد کو چھوڑکرکچے کی طرف فرار ہو گئے۔رحیم یارخان پولیس کا دیگرملزمان کی گرفتاری کے لئے کچہ ایریا میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔