رحیم یارخان، آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے افراد جھلس کر جاں بحق

واقعہ ورکشاپ میں آئل ٹینکر کی مرمت کے دوران ویلڈنگ کے سبب پیش آیا
رحیم یارخان (آئی این پی )صوبہ پنجاب کے ضلع   رحیم یارخان  میں قومی شاہراہ پر مسلم چوک کے قریب آئل ٹینکرمیں آگ لگ لگنے کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو   ذرائع کے مطابق  واقعہ ورکشاپ میں آئل ٹینکر کی مرمت کے دوران ویلڈنگ کے سبب پیش آیا، آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے ویلڈر سمیت 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کا مرمتی کام جاری تھا، ٹینکر کے اندر آئل موجود نہیں تھا۔ریسکیو کے حکام کے مطابق آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔