اعلی سطح پر وفود کے تبادلوں سے عوامی رابطہ کاری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی
ونوں ممالک مذہبی، ثقافتی رشتوں میں جڑے ہیں: آذربائیجان کے صدر سے ملاقات میں گفتگو
باکو، اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے پاکستان کو آذربائیجان کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے اور ان برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے،دونوں ممالک مذہبی، ثقافتی اور تاریخی مماثلتوں میں جڑے ہوئے ہیں، اعلی سطح پر وفود کی تبادلوں سے عوامی رابطہ کاری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں پاکستان کے پارلیمانی وفد نے باکو میں آذربایجان کے صدر الہام حیدر علییوف سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،خطے کے مجموعی صورتحال،امن، ترقی اور دیگر امور زیر غور آئے۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر آذربائیجان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا آذربائیجان کا دورہ کر کے بہت خوشی ہوئی ہے۔