ساہیوال(خصوصی رپورٹ)نہر ایل بی ڈی سی سے ملنے والی بوری بند لاش لاوارث قراردیکرسپرد خاک کردی گئی ، نہر ایل بی ڈی سی میں شریف کالونی کے قریب ایک بوری بند لاش ملی ہے جو نامعلوم ملزموں نے قتل کرکے بوری میں بند کرکے لاش نہر میں پھینک دی تھی۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے ضروری کارروائی کے بعد لاوارث قرار دیکر تدفین کیلئے ایدھی سنٹر کے حوالے کردی جسے شہر خموشاں ویلفیئر سوسائٹی نے ماہی شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا ہے۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔