کھچی والا میں واردات ،مرنیوالوں میں 60 سالہ اسحاق، 45 سالہ زاہدہ پروین اور 23 سالہ عروج شامل
فورٹ عباس (خصوصی رپورٹ)فورٹ عباس کینواحی علاقہ کھچی والا میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی ،تینوں افراد جاں بحق ہوگئے ، مرنیوالوں میں 60 سالہ اسحاق، 45 سالہ اہلیہ زاہدہ پروین اور 23 سالہ بیٹی عروج فاطمہ شامل ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔