چھری سے بیوی قتل کرکے شوہر کی خود کشی

تنویر نے عابدہ کی جان لیکرخودکو بھی چھریاں ماریں، پھر زہر کھالیا
واقعہ گھریلو ناچاقی پر پیش آیا، 45سالہ مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی 
پتوکی (خصوصی رپورٹ)پتوکی کے نواح میں گھریلو ناچاقی پرشوہر نے چھریوں کے وار کر کے بیوی کو بیدردی سے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی چھریاں مار کر زہر کھا کرزندگی ختم کرلی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 45 سالہ عابدہ بی بی جبکہ ملزم کی شناخت 50 سالہ تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔ واردات کے دوران تنویر بیوی عابدہ کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خود کو بھی چھریاں مارتا رہا اور پھر زہریلی گولیاں کھالیں ، اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔مقتولہ عابدہ بی بی 4 بچوں کی ماں تھی۔اطلاع ملتے ہی تھانہ سرائے مغل پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، کرائم سین سے شواہد اکٹھے کر کے لاشوں کو تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔