اہل علاقہ نے دونوں کے درمیان جھگڑے کی آوازیں سنیں‘ریحان نے بیوی کو گولی مارکر قتل کیا
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور کے علاقے اچھرہ میں معمولی تلخ کلامی کے بعد شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا اور خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے، جن کی شناخت ریحان لطیف اور مہوش کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں میاں بیوی تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ نے دونوں کے درمیان جھگڑے کی آوازیں سنیں جس کے کچھ دیر بعد فائرنگ ہوئی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کیا اور بعدازاں خودکشی کرلی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔