بیوی کوقتل کرکے خاوند کی خودکشی

ناہید پرگھریلو ناچاقی پر فائرنگ کے بعدشہزاد نے خودکو بھی گولی مار لی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل 
حجرہ شاہ مقیم( خصوصی رپورٹ)خاوند نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،ملزم نے خود کو بھی گولی مار کرخودکشی کرلی ۔حجرہ شاہ مقیم میں حویلی روڈ محلہ اسماعیل پورہ میں 30 سالہ شہزاد نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی ناہید بی بی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔اہل علاقہ کے آنے پر ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کاخاتمہ کرلیا۔خاوند اور بیوی کی لاشیں دیکھ کر علاقے میں کہرام مچ گیا۔مقامی افراد کے مطابق میاں بیوی میں کچھ دنوں سے لڑائی جھگڑا چل رہا تھا جس پر شہزاد نے طیش میں آکر انتہائی اقدام اٹھایا۔علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپالپوربھجوا دیااورقانونی کارروائی شروع کردی۔