ملزم شہریار کا بہن کو الماری سے پیسے چرانے کے شبہ پر قتل کرنے کااعتراف
لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ کے علاقہ میں بہن کوقتل کرکے خود کشی کا ڈراما رچانے والا سفاک بھائی گرفتار کرلیا گیا ۔شاد باغ پولیس خودکشی کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی، لاش کو مشکوک جانتے ہوئے شاد باغ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ لاش کے چہرے اور گردن پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔شاد باغ پولیس نے بھائی کو مشکوک جانتے ہوئے تفتیش شروع کی۔ ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا سب سچ اْگل دیا،ملزم نے بہن کو الماری سے پیسے چرانے کے شبہ پر قتل کیا،مقتولہ کے چہرے پر ناخنوں اور گلے پر رسی کے نشانات تھے ،خون ناحق چھپانے کے لیے شاطر ملزم نے پہلے اپنے ناخن کاٹے پھر بہن کی کلائی کاٹی، لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا پولیس نے ملزم شہریار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید کارروائی شروع کردی۔