پشاور، شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

پشاور(آئی این پی )پشاور  میں گھر کے سربراہ نے بیوی اور بیٹیوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ  پشاور کے علاقے چمکنی میں پیش آیا جہاں فضل حیدر  نے بیوی اور  2 بیٹیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کا بتانا ہیکہ  بیوی بچوں کے قتل کرنے کے بعد ملزم فضل حیدر نے خود کشی کرلی۔