سپیشل برانچ : مسیحی اہلکاروں کے اعزاز میں کرسمس تقریب

 خوشیوں میں مسیحی برادری کے ساتھ برابر کے شریک ہیں:ذوالفقار حمید 
لاہور(کرائم رپورٹر)سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز میں مسیحی اہلکاروں کے اعزاز میں کرسمَس کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی انٹیلی جنس فیصل علی راجہ،ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سید خرم علی، ایس ایس پی ایڈمن حسام بن اقبال اور ایس ایس پی سروے عمران احمد ملک بھی موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید نے مسیحی اہلکاروں کیساتھ مل کر کرسمَس کا کیک کاٹا،کرسمَس کی مبارکباد دی اور اہلکاروں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔مسیحی برادری نے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید کا شکریہ بھی ادا کیا  گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ کرسمَس کی خوشیوں میں مسیحی برادری کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔پاکستان میں بلاتعصب و رنگ و نسل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ذوالفقار حمید نے مزید کہا کہ مسیحی اہلکاروں کی ویلفیئر، فلاح و بہبود کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے۔