ٹریفک،ڈولفن،سپیشل برانچ کے 90پولیس افسر تبدیل

عمرفاروق ٹریفک آفیسر سپیشل سکواڈ، منیر احمد ڈولفن سکواڈ صدر لاہورمقرر
ایڈیشنل ڈی آئی جی شفاقت علی پی ایچ پی، احسان الٰہی شیخوپورہ میں تعینات
لاہور ( کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب نے 90 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ترقی پانے والے افسروں کو اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ کئی اضلاع میں ٹریفک اور سکیورٹی کے محکمے میں نئی تبدیلیاں کی گئی ہیں، لاہور میں عمر فاروق کو ٹریفک آفیسر سپیشل سکواڈ ، شوکت علی کو ماڈل ٹاوٓن اور فرخ رائس کو گلبرگ کا ٹریفک آفیسر مقرر کیا گیا ہے، دیگر افسروں میں رانا شہزاد کو سی ٹی پی لاہور اور سہیل افتخار کو صدر ڈویڑن کا ٹریفک آفیسر تعینات کیا گیا۔دیگر شہروں میں محمد یاسین کو بہاولنگر، سر بالی خان کو شیخوپورہ ،شکیل احمد کو بہاولپور ،ابوبکر صدیق کو مظفرگڑھ، محمد دانش کو اوکاڑہ، مرزا تنویر بیگ کو ساہیوال کا ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر تعینات کیا گیا ہے،سید فرخ اظہر کو ننکانہ جبکہ قیصر سعید کو ٹریفک آفیسر ایم اینڈ آئی ہیڈکوارٹر پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔ ارم ناز کو فیصل آباد، محمد افضل کو ڈی جی خان، کاشف منیر کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر تعینات کیا گیا، سمیرا فرخ کو سی ٹی پی گوجرانوالہ میں صدر کا ٹریفک آفیسر بنایا گیا ہے۔ڈولفن سکواڈ اور سپیشل برانچ میں کی گئی تبدیلیوں کے تحت منیر احمد کو ڈولفن سکواڈ صدر لاہور، اسرار حسین جعفری کو ڈسٹرکٹ آفیسر کینٹ سپیشل برانچ لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ سپیشل برانچ میں علی رضا اور امان اللہ کو لاہور میں مختلف عہدوں پر تعینات کیا گیا، شبینہ کریم کو ملتان میں انٹیلی جنس سپیشل برانچ کی ذمے داریاں سونپی گئیں۔ ایاز خان کو بہاولپور اور ظہور احمد کو بہاولنگر کے ہارون آباد کا ایس ڈی پی او مقرر کیا گیا ہے۔ڈی ایس پیز کی تعیناتی میں زاہد مختار نظامی کو لاہور میں بٹالین ون، اور بلال احمد کو فیصل آباد میں بٹالین فور میں تعینات کیا گیا ہے، خالد محمود کو لودھراں جبکہ نیاز خان کو سی آر او لاہور کا ڈی ایس پی مقرر کیا گیا۔دیگر تقرریوں میں محمد سلیم کو انویسٹی گیشن ملتان، غازی عرفان اکبر بٹ کو آپریشن مزنگ لاہور، کلیم احمد کو آرگنائزڈ کرائم بہاولنگر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈی آئی جی رینک کے افسران میں سید شفاقت علی کو پی ایچ پی پنجاب لاہور، اور احسان الٰہی ظہیر کو شیخوپورہ ریجن میں تعینات کیا گیا ہے۔پولیس ہیڈکوارٹر میں محمد وسیم اعجاز کو مظفرگڑھ اور یونس علی کو بہاولپور میں اہم عہدے دئیے گئے۔ محمود الحسن اور غازی جہانگیر کو بھی آرگنائزڈ کرائم کے مختلف اضلاع میں تعینات کیا گیا۔