سپیشل برانچ:بھرتیوں پرپابندی میں نرمی کی سمری تیار

پنجاب پولیس نے سیگریڈ14سے 17کی بھرتیوں کی اجازت مانگی 
انٹیلی جنس کیڈرمیں خفیہ معلومات جمع کرنیوالاعملہ شامل ہو گا
 لاہور(کرائم رپورٹر)سپیشل برانچ پنجاب میں بھرتیوں پرعائدپابندی میں نرمی کی سمری تیار کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اورٹیکِنیکل کیڈرمیں بھرتی کی اجازت کیلئیکابینہ سیمنظوری طلب کی گئی، پنجاب پولیس کی جانب سیگریڈ14سے گریڈ17کی بھرتیوں کی اجازت مانگی گئی۔بھرتیاں سپیشل برانچ کیٹیکِنیکل کیڈراور انٹیلی جنس کیڈرکی منظورشدہ آسامیوں پرہونگی، آسامیوں پر بھرتی 2020 کے رولز کے تحت رکی ہوئی تھی۔کابینہ سے منظوری کے بعدسپیشل برانچ رولز2020میں ترمیم کے بعدبھرتی کی راہ ہموارہو گی۔انٹیلی جنس کیڈرمیں خفیہ معلومات جمع کرنیوالاعملہ شامل ہو گا، ٹیکِنیکل کیڈرمیں سسٹم آپریٹرزٹیکنیِکل افسران اورسپروائزرزکی بھرتی تجویزکی گئی، سپیشل برانچ میں جدیدسکیورٹی وانٹیلی جنس نظام کومضبوط بنانے کیلئیاقدامات کیے گئے۔