بلوچستان کی مسیحی برادری کے شہدا کی یاد میں کرسمس تقریب،خراج عقیدت پیش

 پاک فوج اور صوبائی حکومت قومی اتحاد اور شہریوں کے تحفظ و ترقی کیلئے پر عزم ہے،پاسٹر آصف جان 
کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان سے تعلق رکھنے والی مسیحی برادری کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کرسمس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور کور کمانڈر کوئٹہ نے مسیحی شہدا کیلئے تقریب میں شرکت کی، ملک و قوم کیلئے جانیں قربان کرنے والے مسیحی شہدا کو مہمانانِ خصوصی نے بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر نے تمام مذہبی برادریوں کی پاک فوج کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو سراہا، مسیحی برادری کے اراکین سے ملاقات اور کرسمس کی مبارکباد دی۔گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ نے کرسمس تقریب میں مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کو پاکستان کی اصل طاقت قرار دیا۔اس موقع پر پاسٹر آصف جان نے کہا کہ ہمارے شہدا کی قربانیاں قومی یکجہتی کی مضبوط بنیاد ہیں، اس تقریب نے شہدا کی عظیم خدمات کو یاد کرنے کا بہترین موقع قرار دیا، پاک فوج اور صوبائی حکومت قومی اتحاد اور شہریوں کے تحفظ و ترقی کیلئے پر عزم ہے۔