افسران اور ملازمین کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے بھی شرکت کی
میرٹ پر پورا اترنے والے مزید ملازمین کو ترقیاں دی جائیں گی:ذوالفقار حمید
لاہور(کرائم رپورٹر )سپیشل برانچ پنجاب ہیڈ کوارٹرز رابرٹس کلب میں مختلف عہدوں پر ترقی پانے والے 107 افسران اور ملازمین کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سید خرم علی، ڈی آئی جی انٹیلی جنس فیصل علی راجہ،ایس ایس پی ایڈمن حسام بن اقبال نے تقریب میں شرکت کی۔ترقی پانے والے افسران اور ملازمین کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، سینئر پولیس افسران نے ترقی پانے والے ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مبارکباد بھی دی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گذشتہ دنوں سپیشل برانچ کے 107ملازمین کو اگلے عہدوں میں پروموشن دے تھی۔ترقی حاصل کرنے والوں میں سپیشل برانچ کے گریڈ 1سے 16 تک کے افسران و اہلکار شامل ہیں۔ترقی پانے والوں میں ایکسپلوزو ڈیٹیکشن سیکشن، سرویلنس سیکشن، کینین سیکشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکشن کے افسران شامل ہیں۔ٹیکنیکل افسران کو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سپروائزرکو ٹیکنیکل افسر،اسسٹنٹ سپروائزر کو سپروائزر، سینئر آپریٹر کو اسسٹنٹ سپروائزر، آپریٹر کو سینئر آپریٹر،کینین ہینڈلرز سینئر کینین ہینڈلر کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ میرٹ اور سنیارٹی پر پورا اترنے والے مزید افسران اور اہلکاروں کو ترقیاں دی جائیں گی اور پنجاب پولیس سپیشل برانچ میں ملازمین کی پروموشن کا سفر انشاء اللہ اگلے سال بھی جاری رہے گا۔ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ پولیس فورس میں ملازمین کا مربوط اور فول پروف سروس اینڈ پروموشن سٹرکچر تشکیل دے دیا گیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید کے مطابق ترقی پانے والے افسران اور اہلکار پاکستانیوں کی بہترین خدمت، پاکستان کی بے خوف حفاظت یقینی بنائیں،