الہ آباد،چونیاں (خصوصی رپورٹ)مولاپورروڈپردونوسرباز خواتین کرایہ پرمکان دیکھنے کے بہانے شہری کوبلیک میل کرکے 3 لاکھ 30 ہزارنقدی بٹور کررفوچکر ہوگئیں،پولیس مصروف تفتیش ہے، تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد کی حدود مولا پور روڈ پر بشارت نامی شہری کے ساتھ انوکھی واردات ہوئی ہے، دو نامعلوم خواتین کرایہ پر مکان حاصل کرنے کی غرض سے گھر میں داخل ہوئیں ،مکان دیکھنے کے بعد دونوں خواتین نے مبینہ طورپر اپنے کپڑے اتار دیئے اورمالک مکان بشارت کو بلیک میل کرتے ہوئے ڈرادھمکاکر 3 لاکھ 30 ہزار نقدی بٹورکر نودو گیارہ ہو گئیں، شہری ملک بشارت نے مقامی تھانہ میں نامعلوم خواتین کے خلاف کاروائی کے لئیے درخواست دے دی ہے پولیس مصروف تفتیش ہے