ملزم عمر نے خود کو سی سی ڈی کا اے ایس آئی ظاہر کرکے بلیک میل کیا
عبدالشکور ی مدعیت میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) مناواں میں شہری کو بلیک میل کر کے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ مناواں میں شہری عبدالشکور کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ملزم عمر نے خود کو سی سی ڈی اے ایس آئی ظاہر کر کے شہری کو بلیک میل کیا۔ ملزم متاثرہ شہری کی نجی زندگی سے متعلق تمام معلومات رکھتا تھا۔ مبینہ اہلکاروں نے شہری سے 4 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا اور ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت وصول کر کے مثبت پولیس رپورٹ دینے کا وعدہ کیا۔ ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش جاری ہے۔