شہری سے 20لاکھ ہتھیا نے والے پولیس نے دھر لئے

ملزم جمال محسن نے زمین لے کر دینے کے بہانے اعجاز سے 20لاکھ لئے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب 3اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی ہدایت پر فنانشل کرائم کے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہیں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمدنے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب 3اشتہاری ملزمانعبدالرحمان، انیس اور جمال محسن کو گرفتار کر لیاانچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ وقاص احمد کے مطابق ملزمان عبدالرحمان اور انیس نے مکان لے کر دینے کے بہانے شہری عرفان بیگ سے 20لاکھ روپے ہتھیا لئے تھے، ملزم جمال محسن نے زمین لے کر دینے کے بہانے شہری اعجاز سے 20لاکھ روپے ہتھیا لئیت ھے ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاپولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق فنانشل کرائم کے اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاو?ن جاری رہے گا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نیپولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے