چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدودکے نواحی گائوں 112 بارہ ایل میں6 نوسرباز شہری سے دو قیمتی موبائل فون خرید کر رقم دئیے بغیر رفو چکر ہوگئے۔متاثرہ محمد حنان اسلم کو نوسربازوں محمد اکرم خانہ بدوش، نذیر حسین، سکینہ بی بی اور3نامعلوم نے گھیر کرڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے دو موبائل فون ہتھیا ئے اور فرارہوگئے۔ پولیس نے محمد حنان اسلم کی مدعیت میں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔